فیض آباد دھرنے کا نوٹس، مذاکرات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ،راولپنڈی کے سنگھم فیض آباد...
شائع 16 نومبر 2020 10:15pm

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ،راولپنڈی کے سنگھم فیض آباد دھرنے کا نوٹس لے لیا ۔

وزیر مذہبی امورپیرنورالحق کو فیض دھرنا والوں سے مذاکرات کی ہدایت کردی ۔ جبکہ مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام کہیں معطل تو کہیں درہم برہم ، موبال فون اور میٹرو بس سروس بند ، پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ، جڑواں شہروں کے عوام کو شدید ازیت کا سامنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے فیض آباد دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرمذہبی امورپیرنورالحق کو فیض دھرنا والوں سے مذاکرات کی ہدایت کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیر نورالحق قادری لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ پیر نور الحق قادری وزیر اعظم کی ہدایت پر فیض آباد دھرنا والوں سے مذکرات کریں گے ۔

ادھر فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کا دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، جس کے باعث کشمیر ہائی وے، ایکس پریس ہائی وے اور مری روڈ مختلف مقامات سے بند ہے، جبکہ لاہور سے آنیوالی بھاری ٹریفک کو ٹی کراس روات سے راولپنڈی کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

دھرنے کے باعث جڑواں شہروں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، میٹرو بس سروس موبائل فون سروس بند جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی۔

راستوں کی بندش کے باعث طلبہ، ملازمین، خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہری کئی کئی میل پیدل سفر کر کے منزل کی جانب پہنچے۔

]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]]

Read Comments