لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو ن لیگی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو ن لیگی کارکنوں کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روک دیااورہوم سیکرٹری،آئی جی پنجاب سمیت دیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کخلاجف رفاقت ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ اور طاہر نصر اللہ وڑائچ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے (ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سیاسی بنیادوں پر غیر قانونی گرفتارکیا جا رہا ہے، عدالت گرفتاریاں روکنے کے احکامات جاری کرے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو نون لیگیوں کو غیر قانونی طور پرحراساں کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر سے 24 نومبر کو رپورٹ طلب کرلی۔
