بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ :کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بلوچستان کے تعلیمی اداروں...
شائع 17 نومبر 2020 12:28pm

کوئٹہ :کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم دسمبر سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کے مطابق بلوچستان میں عام طور پر سرد علاقوں میں ڈھائی ماہ کیلئے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی تھیں تاہم رواں سال چھٹیاں 3 ماہ کیلئے ہوں گی۔

سردار یار محمد رندکا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم دسمبر سے فروری کے آخر تک دی جائیں گی جبکہ نیا تعلیمی سال 3 ماہ کی تعطیلات کے بعد مارچ میں شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تعطیلات سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا ۔

Read Comments