کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا
کراچی :شہر قائد میں موسم تبدیل ہوگیا،سرد ہوائیں چلنے سےموسم...
کراچی :شہر قائد میں موسم تبدیل ہوگیا،سرد ہوائیں چلنے سےموسم ٹھنڈا اورخوشگوارہوگیا ۔
کراچی میں موسم سرما کی آمد آمدہے، ٹھنڈی ہواؤں نے شہر کو گرفت میں لے لیا، درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس شہرمیں شمال مشرقی سمت سے10ناٹیکل مائیل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائبرین ہووائیں شہر میں 2سے 3دن تک اثر انداز رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5اورزیادہ سے زیادہ 23ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، کراچی میں نیا سسٹم داخل ہوا ہے جس سے موسم میں تبدیلی ہوئی ہے۔
Read Comments
