پاکستان کا کورونا ویکسین کیلئے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ،وزیراعظم کی منظوری
اسلام آباد:پاکستان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نےایڈوانس بکنگ کیلئے 2ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہونے کی تصدیق بھی کر دی۔
وزیراعظم عمران خان نے دوا کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد حکومتی سطح پر پاکستان نے 2 بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے.
— Aaj News (@aaj_urdu) November 17, 2020
تفصیلات:https://t.co/qDre0XKzCR#BreakingNews #AajNews pic.twitter.com/WmJsnXNbwh
ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق وزیراعظم نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دے دی ہے،کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں، 2ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں، امید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہو گا، حکومت متوقع ویکسین کی ملک میں بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وزارت صحت نے ایک کروڑ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی بکنگ کی تجویز دی تھی، جس کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کا کہا گیا تھا،پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز اورضعیف شہریوں کیلئے ویکسین بکنگ کی تجویز دی گئی تھی۔
