منظوری کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی کا پلاٹ فروخت کرنے کا الزام، لیگی رہنما گرفتار
مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سرفراز افضل کو سرکار...
مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سرفراز افضل کو سرکار سے منظوری لئے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی کا پلاٹ فروخت کرنے کے الزام میں راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔
سینیٹر چوہدری تنویر کے بھتیجے چوہدری سرفراز افضل کو اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
چوہدری سرفراز پر الزام ہے کہ انھوں نے آر ڈی اے سے جازت لیئے بغیر ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کئے، جس سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچا۔
سرفراز افضل نے پلاٹوں کی خرید و فروخت کر کے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں، ایف آئی آر میں ان کے والد چوہدری افضل خان، چچا ملک غلام رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے طاہر میو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی سمیت دس ملزمان نامزد ہیں۔
Read Comments