سندھ ہائیکورٹ: بلاول بھٹو کیلئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو کیلئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا...
شائع 18 نومبر 2020 12:18pm

سندھ ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو کیلئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے بلاول بھٹو کو کالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت دیدی۔

عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکریٹری وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس کے کے آغا نے کہا رپورٹس سے لگتا ہے بلاول بھٹو کو خطرات لاحق ہیں، ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی۔

عدالت نے ہدایت دی کہ بلاول کو عوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی دی جائے، بلاول بھٹو نے سیکیورٹی کیلیے ہائیکورٹ کو درخواست دی تھی۔

Read Comments