تعلیمی اداروں سےمتعلق فیصلہ 23 نومبر کو ہوگا، شفقت محمود

وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں سےمتعلق فیصلہ...
شائع 18 نومبر 2020 12:29pm

وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں سےمتعلق فیصلہ تئیس نومبر کو ہوگا، سعیدغنی سے رابطے میں رہتے ہیں، بچوں کی صحت پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

شفقت محمود نے واضح کررتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیاں ختم کرنے اور سیشن تاخیر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے، سندھ حکومت سے سلیبس کم کرنے پر بات ہورہی ہے، وفاق کےکراچی پیکج پرسو فیصدعمل ہوگا۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سلیبس کم کیا گیا۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ پہلی سے 5 ویں جماعت کیلئے ریڈیو اسکول کھولا جائے گا۔

Read Comments