شہری اپنے ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے پہلے جمع کرادیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ میں مزید توسیع...
شائع 18 نومبر 2020 12:47pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی، شہری اپنے ٹیکس گوشوارے آٹھ دسمبر سے پہلے جمع کرادیں۔

ایف بی آر کے مطابق چھ لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس دینا ہوگا، جو لوگ ریٹرن داخل نہیں کرتے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے جو قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کرا رہے۔ ایسے افراد کا بھی پتہ لگالیا گیا ہے جن کےاخراجات زائد ہیں مگر انہوں نے آمدن کم ظاہر کی۔

ایف بی آر نے متنبہ کیا ہے کہ جو لوگ ریٹرن داخل نہیں کرتے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments