ڈراک ویب چلانے والے سہیل ایازکو سزائے موت

بین الاقوامی سزا یافتہ ڈارک ویب چلانے والے سہیل ایاز کیس کا...
شائع 18 نومبر 2020 06:50pm

بین الاقوامی سزا یافتہ ڈارک ویب چلانے والے سہیل ایاز کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ۔

راولپنڈی کی کریمنل کرائم کورٹ نے بچوں سے زیادتی اور انکی تصاویر اور ویڈیوزز بنانے والے سیہل ایاز کو تین بار سزائے موت اور تین بارعمر قید جبکہ پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ۔

چائلڈ پورنوگرافی ویب سائٹ چلانے والے سہیل ایاز کو سزائے موت سنادی گئی۔ سہیل ایاز کو تین بار سزائے موت،تین بار عمر قیداورپانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مجرم کے ساتھی خرم کو7سال قید،ایک لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، سہیل ایاز نے سیکڑوں بچوں کیساتھ زیادتی کی اوراُنکی ویڈیوزبنائیں۔

مجرم برطانیہ کے عدالت سے بھی چار سال کی سزا کاٹ چکا ہے ۔مجرم کی خلاف اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ چلایا گیا ۔

Read Comments