کراچی سرکلر ریلوے کل سے بحال ہوجائیگی

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کراچی سرکلر ریلوے کل صبح گیارہ بجے سے...
شائع 18 نومبر 2020 06:53pm

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کراچی سرکلر ریلوے کل صبح گیارہ بجے سے بحال ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔

عدالتی احکامات پر سرکلر ریلوے کی بحالی کیلیے کام کا آغاز ہوا، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کل سے سرکلر ریلوے چلانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ریلویز کے اعلامیے کے مطابق کے سی آر کو ابتدائی طور پر پپری سے لانڈھی اور لانڈھی سے اورنگی ٹاؤن اسٹیشن تک چلایا جائے گا۔

پہلے پپری سے لانڈھی تک ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ دن میں 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ ہوں گی۔ اوقات کار صبح 7 اور 10 بجے اور دوپہر میں 1 اور 4 بجے ہوں گے، سفر 60 کلومیٹرپرمحیط ہوگا، جسکا کرایہ 50 روپے ہوگا۔

کراچی لوکل ٹرین کا شروع ہونا خوش آئند ہے لیکن اسے ٹرانسپورٹ اور دیگر مافیا کے چنگل سے بھی بچانا ہوگا، تاکہ عوام کو سفر کی بہتر سہولت ملتی رہے۔

Read Comments