'اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑ چکیں ہیں'

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے 2018 کے الیکشن کے بعد گلگت...
شائع 18 نومبر 2020 10:56pm

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے 2018 کے الیکشن کے بعد گلگت بلتستان سے بھی عوام نے اپوزیشن کے زہر آلود بیانیے کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔کورونا کی پہلی لہرکے بعد معیشت مستحکم ہو رہی ہے تاہم دوسری لہر سے بچاؤ کےلئے جلسے جلوسوں سے کنارہ کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فرازنے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑ چکیں ہیں۔عوام نے اپوزیشن کو 2018 کے انتخابات کے بعد گلگت بلتستان سے بھی ان کے زہرآلود بیانیے کو مسترد کردیا۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کورونا کی پہلی لہرکے بعد اب معیشت بہترہونے جارہی ہے جواپوزیشن بالخصوص ن لیگ کو ہضم نہیں ہورہی۔

ان کا کہنا تھا کورونا کی دوسری خطرناک لہرکے باعث ہم نے اپنے تمام جلسے منسوخ کردیے ہیں اور اپوزیشن سے بھی یہی چاہتے ہیں۔

شبلی فرازکا کہنا تھا کورونا سے بچاؤکےلئے ہرقسم کے کٹھ سے بچنا ہوگا۔اسکولزکے حوالے سے سردیوں کی چھٹیوں کو طویل کرنے کی آپشن موجود ہے ۔

Read Comments