پشاورہائیکورٹ مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔...
شائع 19 نومبر 2020 10:21am

پشاور: پشاور ہائیکورٹ مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔

مشال خان کو2017 میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام پر ہجوم نے تشدد کے بعد قتل کیا تھا،کیس میں 61ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نےمرکزی ملزم عمران کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ7ملزمان کو25،25سال اور25ملزمان کو 3،3سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،مانسداد دہشتگردی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر28 ملزمان کو بری کیا تھا۔

مشال خان کے والد اقبال لالا اور صوبائی حکومت نے بری ملزمان کو سزا دینے اور مجرموں کی سزابڑھانے کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کی تھی جبکہ سزا پانے والے مجرموں نے سزا کم کرنے یا پھر بریت کیلئے اپیلیں دائر کی تھی۔

اپیلوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کو آج سنایا جائے گا۔

Read Comments