نارووال اسپورٹس سٹی کیس: ملزمان کوریفرنس کی کاپیاں دینے کی ہدایت

اسلام آباد:احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں ملزمان ...
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2020 02:28pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں دینے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے لیگی رہنماءاحسن اقبال کخلاکف نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت کی۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال ،سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرہ اور سرفراز رسول عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کے ساتھ حاضری لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت30نومبرتک ملتوی کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہاکہ ڈھائی سال بعد ریفرنس دائرہوا ، نارووال اسپورٹس سٹی مصوعبہ اب کھنڈر کا منظرپیش کرتا ہے،انتقامی سیاست کے باعث ملک بدترین انتظامی بحران کا شکار ہو چکا، نیب کا سایہ جس منصوبے پر پڑا وہ تباہ ہو جاتا ہے،نیب سے معیشت کو کینسر لاحق ہو گیا۔

سابق وزیر احسن اقبال نے مزیدکہاکہ چین جا کرسی پیک کی قسمیں کھاتے ہیں کہ بہت شفاف منصوبہ تھا ،پاکستان آنے پر اسے کرپشن کا منصوبہ کہتے ہیں۔

Read Comments