کراچی : سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث 4دہشت گرد گرفتار
کراچی :کاونٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے کراچی میں سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث کالعدم قوم پرست تنظیم کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی کاونٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ عمر شاہد نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ حساس ادارے کی مدد سے سیکیورٹی اداروں پر دستی بم حملے کرنے والے کالعدم قوم پرست تنظیم کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے
پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان نے بھارتی خفیہ ادارے سے مالی معاونت کا اعتراف کرتے ہوئے مستقبل میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے سچل گوٹھ میں رینجرز کے ریٹائرڈ انسپکٹر کو بھی قتل کرنے اور دہشت گردی کی وارداتوں کیلئے را سے مالی معاونت کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ملزمان نے جشن آزادی پر مزار قائد اور گلستان جوہر میں لگے جھنڈوں کے اسٹالز سمیت دیگر حساس تنصیبات پر دستی بم حملوں کے منصوبے کو سیکورٹی سخت ہونے کی وجہ سے عملی جامہ نہیں پہناسکے ۔
