کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کرپشن اور احتساب کے خلاف...
شائع 19 نومبر 2020 06:20pm

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کرپشن اور احتساب کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

صوبےمیں احتساب اور کرپشن کےخلاف جاری حکومتی مہم پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ جو کہتے تھے تبدیلی نہیں آئی وہ جان لیں ہم نے بڑے کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالے۔ پنجاب میں اب تک دو ارب 30 کروڑ کی براہ راست ریکوری کی گئی ہے جبکہ قبضہ مافیا سے 181 ارب روپے کی اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بتایا کہ زیادہ تر زمینیں ان سے واگزار کروائی گئیں جو 10 سال حکومت کا حصہ رہے۔ ان کارروائیوں پر چیخ و پکار ہو گی لیکن حکومت کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں اپوزیشن کے جلسوں کی اجازت کو کورونا کی صورتحال سے مشروط کر دیا۔

Read Comments