تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر عوام کا پتھراؤ

کراچی کے علاقے محمود آباد منظور کالونی میں تجاوزات کے خلاف...
شائع 19 نومبر 2020 07:00pm

کراچی کے علاقے محمود آباد منظور کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر عوام نے ڈھاوا بھول دیا۔محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم کو آپریشن منسوخ کرنا پڑا عوام کے پتھراو سے چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کامحمودآباد منظور کالونی کےنالوں سے تجاوزات ہٹانے کا پلان فیل حکمت عملی کے ساتھ اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم تجاوزات ہٹانے پہنچی تو لینے کے دینے پڑ گئے۔

بھاری مشینری کو اندرونی علاقوں میں داخل ہوتےدیکھ کر عوام نے سرکاری گاڑیوں اور افسروں پر پتھر برسا دیے نامعلوم افرد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مشتعل مظاہرین نےکورنگی کازوےاور محمود آباد پل سے ٹریفک کی روانی معطل کروا دی۔رکاوٹیں لگا کر روڈ بلاک کر دیا عوام کا مجمع دیکھ کر پولیس بھی کچھ نہ کر سکی اور جان بچانی میں ہی عافیت جانی۔

پولیس کےاعلی افسر صورتحال کو دیکھ کر موقع پر پہنچے اور مذاکرات شروع کر دیے۔ایک گھنٹے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے اور بند سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔

صبح نوبجےشروع ہونے والا آپریشن تاخیر کے بعد ملتوی کرنا پڑا سینیئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے کہا آپریشن آج نہیں تو کل ضرور ہوگا حملہ آوار افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے۔

علاقے کی عوام بھی اپنے جزبات پر قابو نہیں رکھ پاءی کہا جب گھر بن رہے تھے چھتوں کی بھرائی چل رہی تھی تب محکمے اور قانون کہاں تھا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر کی جانے والی کاروائی میں مشتعل افراد کے پتھراو کے باعث چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں نجی اسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

Read Comments