نو لاکھ پاکستانی ورکرز کو بیرون ملک بھیجنے کا دعویٰ

ڈیڑھ سال میں نو لاکھ ستر ہزار پاکستانی ورکرز کو ملازمت کے لئے ...
شائع 19 نومبر 2020 07:30pm

ڈیڑھ سال میں نو لاکھ ستر ہزار پاکستانی ورکرز کو ملازمت کے لئے ملک سے باہر بھیجا، وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ پہلی بار جاپان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے، امید ہے ٹوکیو سے بڑا کوٹہ ملے گا۔

وزیراعظم کے مشیر ذوالفقار بخاری کہتے ہیں تمام شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے زریعے کرپشن کم ہوگی۔

اس موقعے پر سی ای او ٹیلی نار عرفان وہاب بولے نوجوانوں کو نئے تقاضوں کے مطابق ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے۔

یو بی ایل کے سی ای او ایم اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے بغیر کامیابی کا تناسب بہت کم ہے۔

دراز ڈاٹ پی کے کے سی ای او احسن سایا کا کہنا تھا کہ ہر سال بیس لاکھ نوجوان مارکیٹ میں آرہے ہیں ، جنہیں روزگار کی فراہمی میں ڈیجیٹلائزیشن کا کردار بہت اہم ہے۔

Read Comments