کورونا، ایک دن میں کیسز کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز

ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بڑھنے لگیں ۔ چار ماہ بعد ایک...
شائع 19 نومبر 2020 09:01pm

ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بڑھنے لگیں ۔ چار ماہ بعد ایک دن میں مثبت کیسز کی تعداد ڈھائی ہزار سے اوپر چلی گئی ۔ کورونا وائرس کا زور روز بروز بڑھنے لگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹے میں دوہزار پانچ سو سینتالیس کیسز سامنے آئے، اٹھارہ مریض جان سےچلےگئے۔

ملک میں مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ نو فیصد تک چلیگئی۔

ملک میں فعال کیسز کی تعداد بتیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرسروش حشمتاوراہلیہ بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

پنجاب کے چھ شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیالیکن عوام کی غیر سنجیدگی اب بھی برقرار ہے۔

صرف راولپنڈی اور اسلام آباد کے ایک سو اکتیس تعلیمی ادارے مثبت کیسز سامنے آنے پر سیل ہوچکے ہیں۔

Read Comments