تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز، والدین میں تشویش

تعلیمی اداروں میں بڑھتےہوئے کورونا کیسز نے والدین کو تشویش میں...
شائع 19 نومبر 2020 09:10pm

تعلیمی اداروں میں بڑھتےہوئے کورونا کیسز نے والدین کو تشویش میں مبتلا کردیا ۔

والدین کہتے ہیں بچہ تو اسکول چلا جاتا ہے لیکن واپس آنے تک دل پریشان رہتا ہے ۔ تعلیم ضروری ہے لیکن زندگی سب سے اہم ہے۔

پریشان حال والدین نے حکومت سےاپیل کردی۔ جیسے جیسے کیسز اوپر جارہے ہیں ،والدین کی ٹینشن بھی بڑھتی جاری ہے۔

لخت جگر کو کیسے اسکولز بھیجیں؟ نہ نظر آنے والے وائرس سے کمسن بچے کی زندگی کیسے محفوظ بنائیں؟

سندھ سرکار تو پہلے بچوں کو اسکولز بھیجنے پر راضی ہی نہ تھی۔ترجمان بچوں میں وائرس کی شرح بتاتے اور والدین سے بچوں کو گھر میں رکھنے کی اپیل کرتے تھکتے نہ تھے۔

اب حال یہ ہے کہ موصوف اسکولز بند کرنے پر تیار نہیں ہیں۔حکومتی اقدامات اور سیاستدانوں کے پل پل بدلتے بیانات ۔ والدین اور بچوں دونوں کی پریشانی بڑھا رہے ہیں۔

Read Comments