وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باب لاہور منصوبے کا افتتاح کردیا
لاہور کے داخلی اور خارجی راستے ٹھوکر نیاز بیگ پر خیر مقدمی آرائشی گیٹ کی تعمیر مکمل ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باب لاہور منصوبے کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹھوکر نیاز بیگ پر بنائے گئے باب لاہور منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے اور لاہور ملتان موٹروے کے ذریعے آنے والی ٹریفک اس گیٹ سے گزر کر لاہور داخل ہورہی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کو نئی شناخت دی ہے، باب لاہور کی تعمیر سے دوسرے شہروں سے لاہور آنے والوں پر شہر کا خوشگوار تاثر قائم ہو گا،لاہور باغوں اور پھولوں کا شہر ہے، باب لاہور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ لاہور کے دیگر داخلی و خارجی راستوں کو بھی خوبصورت بنائیں گے، سابق حکمرانوں نے خوبصورت شہر کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
