کراچی سرکلر ریلوےکامرحلہ وار آغاز ہوگیا
کراچی سرکلرریلوے کا مرحلہ وار آغاز ہوگیا ہے، سٹی اسٹیشن سے پپری کیلئے ٹرین روانہ ہوگئی ہے ، آج اور کل شہری ٹرین میں مفت سفر کرسکیں گے ،2دن بعد ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 30روپے دینا ہوگا،شہریوں کی بڑی تعداد صبح کے وقت ٹرین میں سفر کرنے کیلئے پہنچ گئی ۔
کراچی سرکلرریلوے کی سجی سجائی بوگیاں صبح 7بجے سٹی اسٹیشن سے مسافروں کولےکر پپری پہنچی ،شہریوں کی بڑی تعداد پہلے دن ٹرین سے سفرکیا ۔
ٹکٹ گھر کے عملے نے 2دن سرکلر ریلوے کی مفت سروس کی خوش خبری بھی سنائی،آج اور کل شہری ٹرین میں مفت سفر کرسکیں گے ،2دن بعد ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 30روپے دینا ہوگا۔
کراچی سرکلر ریلوے کے آغاز سے شہریوں کے سفری مسائل کافی حد تک کم ہوجائیں گے اور سڑکوں پر ٹریفک جام جیسے مسائل میں بھی کمی کی امید پیداہوگئی ہے ۔
