کراچی : محمود آباد نالے سے تجاوزات کا خاتمہ، ایک ہزار افراد کیخلاف مقدمہ

کراچی کے علاقے محمود آباد نالے سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے...
شائع 20 نومبر 2020 07:06pm

کراچی کے علاقے محمود آباد نالے سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی پر تھانہ بلوچ کالونی میں تقریبا ایک ہزار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں محمود آباد نالے سے تجاوزات خاتمے کا معاملہہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ کے ایم سی کے سٹی وارڈن نادر خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں تقریبا1ہزار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات بھی شامل ہیں، مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

پولیس کےمطابق حملے اور پتھراؤ سے سرکاری عملہ اور میں زخمی ہوا۔

Read Comments