Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2020 09:04am

کورونا: حکومت تشویش ظاہر کررہی ہے لیکن اپوزیشن نہیں مان رہی

اجتماع ہوگا تو کورونا پھیلے گا، حکومت تشویش ظاہر کررہی ہے لیکن اپوزیشن نہیں مان رہی، اپوزیشن کو قائل کرنے کیلئے وزرا کی پرزور اپیلیں جاری ہیں۔

شیخ رشید کہتےہیں کہ جلسوں سے کچھ نہیں ہوگا صرف وائرس پھیلےگا، امید ہے حکومت سےاپوزیشن کےمذاکرات ہوں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنےٹویٹ کیا کہ کورونا کسی ذہن کی اختراع نہیں عالمی وبا ہے، عدالتی فیصلہ بھی آچکا ہے، اپوزیشن اب تو ہوش کے ناخن لے۔

ادھر اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس پچیس نومبرکو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پالیمانی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے اراکین کو بریفنگ دیں گے۔

Read Comments