Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2020 12:09pm

وزیراعظم بلدیاتی انتخابات پر یوٹرن نہ لیں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کیوں نکالا، لیکن کونسلرز سے متعلق کچھ نہیں کہتے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں نام نہاد جمہوری رہنماؤں کی حکومت ہے۔ پیپلزپارٹی کو وفاق پر تنقید زیب نہیں دیتی، خود سندھ کا کیا حال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بلدیاتی انتخابات پر یوٹرن نہ لیں، وزیراعظم وعدہ پورا کریں، آئیڈیل قسم کا بلدیاتی نظام دے دیں۔ وزیراعظم زرداری اور نوازشریف پرالزام کو چھوڑیں آج کی چوری روکیں۔

Read Comments