Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2020 06:50pm

یہ ناجائز حکومت سب سے بڑا کورونا ہے، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ ناجائز حکومت سب سے بڑا کورونا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل پشاور میں جلسہ ہوگا اور حکمرانوں کے ہوش اُڑ جائیں گے ۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہ اعلان بھی کیا کہ یہ ناجائز حکومت سب سے بڑا کورونا ہے ۔ اس حکومت سے جان چھوٹ جائے تو قوم صحتیاب ہوجائے گی ۔

مولانا فضل الرحمان نے دیگر شہروں میں مزید جلسے کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔

مولانا کا کہنا تھا کہ حکومت سے جان چھوٹ جائے تو قوم صحتیاب ہوجائے گی۔

Read Comments