بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ شوہر سمیت گرفتار

بھارت کی مشہور و معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو شوہر ہرش لامبا...
شائع 21 نومبر 2020 10:30pm

بھارت کی مشہور و معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو شوہر ہرش لامبا سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ اُنہیں بالی ووڈ میں منشیات کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کے معاملے میں این سی بی کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک منشیات فروش سے پوچھ گچھ کی، جس پر اُس نے کامیڈین بھارتی سنگھ کا نام لیا۔ معلومات حاصل کرنے کے بعد ٹیم نے بھارتی کے گھر چھاپہ مارا جہاں سے تھوڑی منشیات بھی برآمد ہوئی۔

چھاپہ مار کارروائی میں منشیات کی برآمدگی پر این سی بی کی ٹیم نے بھارتی سنگھ اور اُن کے شوہر ہرش لامبا کے ہمراہ گرفتار کرلیا جبکہ اُن سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

Read Comments