Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2020 10:56pm

نیب: نواز شریف کیخلاف نیا ریفرنس دائر کرنیکی تیاری

قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کیخلاف ایک نیا ریفرنس دائرکرنے کی تیاری مکمل کرلی۔

غیرملکی شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے غیرقانونی طریقہ سے گاڑیاں برآمد کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب آئندہ ہفتے نوازشریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکرنے جارہا ہے جس میں غیرملکی شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے غیرقانونی طریقہ سےتہتر سیکیورٹی گاڑیاں خریدنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی اقدام سے قومی خزانہ کو ایک ارب پچیانوے کروڑسے زائد کا نقصان پہنچا۔

Read Comments