Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2020 10:59pm

برطانیہ سزا یافتہ شخص کو ڈیپورٹ کرسکتا ہے،شہزاد اکبر

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک سزا یافتہ مجرم ہے۔ برطانوی قوانین کے مطابق سزا یافتہ شخص کو ڈیپورٹ کر سکتا ہے۔

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا میاں صاحب ایک خاص اجازت سے برطانیہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تین افراد برطانیہ کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایکسٹرا ڈیشن ٹریٹی کے تحت بھی نوازشریف کو لاسکتے ہیں۔ عدالتیں بھی سمجھتی ہیں کہ نوازشریف کو واپس آنا چاہیے۔

مشیر داخلہ شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ برطانیہ قوانین کےمطابق سزا یافتہ شخص کو ڈیپورٹ کر سکتا ہے۔

Read Comments