Aaj Logo

شائع 22 نومبر 2020 09:07am

پشاور جلسہ: حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

حزب اختلاف کے آج ہونے والے جلسے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں آمنے سامنے ہیں۔ وزیراعظم نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ لوگ پہلے لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے تھے۔ آج کیسز میں اضافے کے بعد جلسے کررہے ہیں۔ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فوری حساب چکتا کیا اور حکومت کو کورونا سے بھی بڑی بیماری قرار دیدیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جلسہ حکومت کے ہوش اڑادے گا۔ بات یہیں نہیں رکے گی، چھبیس نومبر کو لاڑکانہ اور تیس نومبر کو ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ ہوگا۔

Read Comments