Aaj Logo

شائع 22 نومبر 2020 09:21am

کورونا وائرس: این سی او سی کے تازہ اعداد و شمار جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئےہیں، جن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 59 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جبکہ ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے میں 2665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38ہزار 983 ٹیسٹ کئے گئے۔

سندھ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 62 ہزار 227 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 14ہزار 10کیسز، جبکہ اسلام آباد میں کورنا کیسز کی تعداد 26 ہزار 569 تک پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا میں 44 ہزار97 اور بلوچستان میں 16 ہزار 744 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Read Comments