Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2020 08:45pm

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری،موسم سرد

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔

گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

جاڑا زوروں پر ہے ،گلگت بلتستان میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، نوجوان لکڑیاں جلا کر آگ تاپتے نظر آتے ہیں۔

ادھر غذر میں برف باری کے بعد ہر منظر دلکش ہوچکا ہے پتوں کے رنگ تبدیل ہوگئے ہیں اور ہر شے دعوت نظارہ دے رہی ہے۔

مری گلیات ناران کاغان وادی سوات ، دیر ، اور دیگر بالائی اضلاع میں بھی برف باری ہوئی ہے۔

Read Comments