Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2020 08:48pm

قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

اجلاس کل کابینہ اجلاس کے بعد شام سوا چار بجے ہوگا اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ متوقع ہے۔

وزیر اعظم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے اہم فیصلے کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل چار بجے طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری دے گیا۔

اجلاس میں این سی او سی، وزارت صحت و تعلیم کے حکام شریک ہوں گےاجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Read Comments