Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2020 10:38pm

انٹیلیجنس کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: ملک میں انٹیلیجنس کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تمام خفیہ ایجنسیوں پر مشتمل نیشنل انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق این آئی سی سی کے سربراہ ڈی جی آئی ایس آئی ہوں گے، نیکٹا بھی این آئی سی سی کا حصہ ہوگا جبکہ این آئی سی سی قومی سیکیورٹی ڈویژن سے منسلک ہوگی۔

Read Comments