Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2020 09:07am

جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو ابھی تیار نہیں، پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو ابھی تیار نہیں ہیں، جبکہ مبارکباد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سرکاری ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے جوبائیڈن کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے کسی بھی رہنما کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں، ہر اس شخص کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہے جبکہ اعتماد اسی امیدوار کو حاصل ہوگا جس کی جیت کی قانونی طریقے سے تصدیق کی گئی ہو۔

پیوٹن نے کریملن کی جانب سے بائیڈن کو جیت کی مبارکباد نہ دینے کے فیصلے کو ایک فارمیلٹی قرار دیا ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں، جبکہ جو بائیڈن کو مبارکباد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Read Comments