Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2020 12:33pm

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

لاہور:وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، ترقیاتی منصوبے کے افتتاح اور اجلاس کی صدارت کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اراکین سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے کے دوران لاہور میں فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی، انہیں راوی ریور منصوبے میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور اور کابینہ اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم صحت کے جاری منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اقدامات پر بھی وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔

Read Comments