Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2020 07:02pm

'سیمنٹ اور آٹو موبیل سیکٹر کی فروخت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی'

کورونا کے باوجود پاکستان میں معاشی بحالی دیکھی جارہی ہے، سیمنٹ اور آٹو موبیل سیکٹر کی فروخت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ موسم گرما تک برآمدات کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی، ویکسین آنے کی خبریں حوصلہ افزا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے غیرملکی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح ڈیڑھ سے ڈھائی فیصد رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ فنانس ایک فیصد سے بھی کم ہے، وزیراعظم کی ہاؤسنگ اسکیم سے معاشی سرگرمیوں کو سہارا مل رہا ہے۔

Read Comments