Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2020 07:52pm

اشیائے خوردونوش کے نرخ میں اضافہ

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن قابو میں نہ آ سکا۔ سبزیوں، گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں بدستور اضافے سے شہری پریشان ہو گئے ہیں۔

مہنگائی کا طوفان ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، آئے روز سبزی اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے شہری اذیت میں مبتلا ہونے لگے۔ لاہوریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی نے جینا محال ہو گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی میں شہری آوٹ آف بجٹ ہونے کا بھی رونا روتے رہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی کو جلد کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

Read Comments