بھارت سی پیک کوسبوتاژکرنے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کرارہا ہے،منیر اکرم
نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت سی پیک کوسبوتاژ کرنے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کرارہا ہے۔
پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کیخلاف ڈوزئیریواین سیکرٹری جنرل کوپیش کردیا، ڈوزیئر اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے پیش کیا ۔
پاکستانی مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ ذیلی اداروں کو بھی ڈوزیئر پیش کریں گے ،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے ،تمام فورمزپرڈوزیئرکی پیروی بھی کی جائےگی ،سلامتی کونسل کےرکن ممالک کوبھی ڈوزیئردیاجائےگا،بھارتی دہشت گردی یواین چارٹر اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
منیر اکرم نے کہا کہ بھارت روزانہ لائن آف کنٹرول پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے ،بھارت سی پیک کوسبوتاژ کرنے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کرارہا ہے ۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ سی پیک پروجیکٹ کاپاکستان کی ترقی میں اہم کردارہے،بھارت نے سی پیک منصوبےکو ناکام بنانے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا ،بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے ۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈدہشت گردی سےمتعلق آگاہ کردیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نےدہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کوسراہا۔
