پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید59 ہلاکتیں،3,009 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2020 01:59pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 59افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7,803ہوگئی جبکہ مزید3,009 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد382,892ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,009 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ 82ہزار892ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ66ہزار 033ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ15ہزار 786افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں45ہزار314،اسلام آباد میں27ہزار979،بلوچستان میں16ہزار891 ،گلگت بلتستان میں4573اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے6316کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے مزید59 مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد7803 ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2858افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2904،خیبرپختونخوا میں 1339،اسلام آباد میں291،بلوچستان میں164اور گلگت بلتستان میں 96اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث151 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ42ہزار115 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,867 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,214افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ32ہزار974مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار583کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3009افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 52لاکھ97ہزار703افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments