گلگت بلتستان اسمبلی کا 33رکنی ایوان مکمل ، اجلاس آج شام ہوگا

مظفرآباد:گلگت بلتستان اسمبلی کا 33رکنی ایوان مکمل ہوگیا، اجلاس...
شائع 25 نومبر 2020 10:41am

مظفرآباد:گلگت بلتستان اسمبلی کا 33رکنی ایوان مکمل ہوگیا، اجلاس آج شام 4بجے ہوگا ، تحریک انصاف 22نشستوں کے ساتھ سرفہرست ،ایم ڈبلیو ایم ایک نشست کے ساتھ اتحاد میں ، پیپلزپارٹی 5نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے ۔

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کیلئے تیار ہے، گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے نومنتخب33 اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکا چناؤ ہوگا۔

وزیراعلی گلگت بلتستان کیلئے وزیراعظم کو 3نام مویلری کیلئے بھیجے گئے ہیں جن میں خالد خورشید ، فتح اللہ خان اورعبید اللہ بیگ شامل ہیں ۔

تحریک انصاف کل 16جنرل ، 4خواتین اور2ٹیکنوکریٹ نشستوں کے ساتھ موجود ہوگی جو کہ کل 22 ارکین کے ساتھ حکومت بنائے گی۔

پیپلزپارٹی3جنرل ، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خاتون نشست کے ساتھ 5سیٹیں حاصل کرسکی جبکہ مسلم لیگ ن 2جنرل اور ایک خاتون نشست کے ساتھ اسمبلی میں موجود ہے ۔

اس کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم اور جے یو آئی نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی تاہم ابھی تک ایک آزاد امیدوار نے کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

Read Comments