ڈینیئل پرل قتل کیس:ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنےکی استدعامسترد

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی ...
شائع 25 نومبر 2020 12:02pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ، جسٹس مشیرعالم نے ریمارکس دیئے کہ کافی عرصے سے اپیلیں زیر التواء ہیں ، پہلے کچھ نہیں ہوا تو اب بھی کچھ نہیں ہوگا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹکے 3رکنی بینچ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں والدین اور سندھ حکومت کی اپیل پرسماعت کی، ڈینیئل پرل کے والدین کے وکیل مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

جسٹس مشیرعالم نے ریمارکس دیے کہ کراچی رجسٹری میں ویڈیو لنک کی سہولت موجود ہے ، وکلاء پیش ہوتے رہتے ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے کہاکہ ملزمان 19 سال سے جیل میں ہیں،سندھ ہائیکورٹ نے 2اپریل کو ڈینیئل پرل قتل کیس کا فیصلہ سنایا ، جس کے باوجود ملزمان غیر قانونی حراست میں ہیں ۔

وکیل سندھ حکومت نے مقدمہ ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کے ساتھ ملزمان کی رہائی کےفیصلے کومعطل کرنے کی استدعا کی اور کہاکہ فیصلہ معطل نہ ہوا تو صوبائی حکومت کو مشکل ہو گی۔

جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ کافی عرصے سے اپیلیں زیر التواء ہیں، پہلے کچھ نہیں ہوا تو اب بھی کچھ نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ نے ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتےہوئے کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Read Comments