سابق حکومت کے ایل این جی معاہدے پر تنقید

معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کی ن لیگ دور کے ایل این جی...
شائع 25 نومبر 2020 07:49pm

معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کی ن لیگ دور کے ایل این جی معاہدے پر تنقید کی ہے۔

وہ کہتے ہیں پچھلی حکومت میں ایل این جی کو پیٹرولیم پروڈکٹ ڈکلیئر کیا گیا اور لانگ ٹرم معاہدے کیے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کا سودا تیرہ اعشاریہ سینتیس فیصد خام تیل کے برابر کیا گیالیکن ہماری اسپاٹ پر خریدی گئی ایل این جی کی اوسط قیمت خام تیل کی قیمت کے دس اعشاریہ چار فیصد بنتی ہے۔

ندیم بابر نے سوال اٹھایا کہ ایل این جی کے کنفرم آرڈر نہ ہوں تو فالتو ایل این جی لیکر کیا کریں گے؟

Read Comments