کورونا، ایک دن میں کیسز کی تعداد تین ہزار سے اوپر
اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حکومتی پابندیاں نظراندازکردی گئیں، بے احتیاطی سے کورونا کے وار بڑھنے لگے۔
دوسری لہر میں پہلی بار ۔ ایک دن میں کیسزکی تعداد تین ہزار سے اوپر چلی گئی۔
این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں تین ہزار نو افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ انسٹھ مریض زندگی کی بازی ہار گئے ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ پچیس افراد جاں بحق ہوئے ۔ اسپتالوں میں زیر علاج ایک ہزار آٹھ سو سرسٹھ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
کورونا سے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فقیر جادم منگریو بھی خالق حقیقی سے جاملے۔
کیسز اور اموات دونوں بڑھ رہے ہیں لیکن عوام ہیں کہ احتیاط کرنے کو تیار ہی نہیں ۔
اگر سڑکوں اور بازاروں میں رش اور بے احتیاطی یونہی چلتی رہی تو کاروبارِ زندگی صرف محدود ہی نہیں بلکہ مکمل بند کرنا بھی پڑ سکتا ہے۔