حکومت بلوچستان کا لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن واپس
حکومت بلوچستان نے لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا،...
حکومت بلوچستان نے لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا، نوٹیفکیشن تاجروں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مکمل یقین دہانی واپس لیا گیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق تاجروں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
لیاقت شاہوانی کے مطابق تاجروں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بلوچستان حکومت نے گزشتہ روز مارکیٹیں رات 8 بجے اور شادی ہالز 11 اور پارکس 6 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
Read Comments