پاکستان میں کوروناکیسزکی تعداد 386,198 ہوگئی، 7,843افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 26 نومبر 2020 09:19am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد386,198ہوگئی جبکہ 7,843 افرادجان سے گئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,306 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 3لاکھ86ہزار198ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ67ہزار381ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ16ہزار 506افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں45ہزار828،اسلام آباد میں28ہزار555،بلوچستان میں16ہزار942 ،گلگت بلتستان میں4583اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے6403کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے مزید40مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد7843 ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2866افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2923،خیبرپختونخوا میں 1344،اسلام آباد میں297،بلوچستان میں165اور گلگت بلتستان میں 96اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث152 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ43ہزار963 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,968مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,418افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ34ہزار392مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران45ہزار999کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3306افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 53لاکھ43ہزار702افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments