قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس...
شائع 26 نومبر 2020 08:54pm

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چئیرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کو سرمایہ کاری کرنے والے اورسیزپاکستانیوں کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم کو نئے گیس کنکشنز اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق مرکزی بینک کے تعاون سے متعلق بریفنگ دی گئی، عمران خان نے واضح کیااپنے گھر کے حصول کیلیے بنکوں سے آسان شرائط پر قرض لینے والوں پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے، یہ بھی کہا ملک میں بجلی کی کمی نہیں، نئے کنکشنز دینے میں تآخیر کا کوئی جواز نہیں۔

وزارتِ توانائی کو نئے گرڈ سٹیشن بنانے کے حوالے سے اسٹینڈرڈ طریقہ کاروضع کرنے اورمستقبل میں اس پرعمل پیرا ہونے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Read Comments