گلگت: اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کا کامیاب چناؤ,پی ٹی آئی کامیاب

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کا ...
شائع 26 نومبر 2020 09:00pm

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دونوں عہدوں پر بھاری اکثریت سے منتخب ہوگئے، اسپیکر کیلیے سید امجد زیدی نےاٹھارہ ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار نذیرایڈووکیٹ نے بائیس ووٹ حاصل کیے۔

نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے عہدوں کو حلف بھی اٹھا لیا، جی بی اسمبلی کا اب اجلاس اٹھائیس نومبر کو ہوگا جس میں قائد ایوان کا چناؤ کیا جائےگا۔

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کیلیے فتح اللہ خان مضبوط امیدوار ہیں، بیرسٹرخالد خورشید بھی وزیراعلی بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

Read Comments