کورونا ، چوبیس گھنٹے میں 40 افراد جاں بحق

بے احتیاطی کے باعث کورونا قہر ڈھانے لگا۔ چوبیس گھنٹے کے دوران...
شائع 26 نومبر 2020 09:03pm

بے احتیاطی کے باعث کورونا قہر ڈھانے لگا۔ چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار تین سو چھ کیسز رپورٹ ہوگئے، آج بھی چالیس افراد زندگی ہار گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما جاوید گردیزی بھی جاں بحق ہوگئے۔ تشوشناک صورتحال کے باوجود شہری سنجیدہ ہونے کو تیار نہیں۔

بے احتیاطی کے باعث۔ کورونا قہر ڈھانے لگا پاکستان میں صورتحال تشویشناک ہونے لگی اور ایک دن میں۔ ریکارڈ۔ تین ہزار تین سو چھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چالیس مریض زندگی ہار گئے۔

ایکٹیو کیسز بھی ۔ 43ہزار 963 تک جاپہنچے ، قاتل وائرس۔ ایک اور سیاسی رہنما کی جان لے گیا ،پی ٹی آئی کے جاوید گردیزی بھی جاں بحق ہوگئے۔

بگڑتی صورتحال کے باوجود۔ ملک بھر میں شہری سنجیدہ ہونے کو تیار نہیں ہے، بازاروں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر رش ہے۔

سماجی فاصلہ تو دور۔ ماسک کی پابندی پربھی آئیں۔ بائیں۔ شائیں جاری ہے۔

ادھر ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلیےانتظامیہ کےایکشن جاری ہیں، کراچی کے گلشن اقبال میں۔ نجی اسکول سیل کردیا گیا۔ ناظم آباد میں پیٹرول پمپ کو بھی بند کرادیا گیا۔

ملک کے مختلف شہروں کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ ہے۔

Read Comments