چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا تاجکستان کا دورہ

دوشنبے :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا...
شائع 27 نومبر 2020 09:15am

دوشنبے :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نےتاجکستان کادورہ کیاجہاں جنرل ندیم رضا کی تاجک صدرامام علی رحمان ،وزیردفاع اوروزیرداخلہ سے ملاقاتیں ہوئیں،جس میں انسداد دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اپنے سرکاری دورہ تاجکستان کے دوران تاجک صدرامام علی رحمان،وزیردفاع ،وزیرداخلہ اوربرائے قومی سلامتی کے چیئرمین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران انسداد دہشتگردی اورسیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی ،افغانستان کے تناطرمیں خطے کے ماحول کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ دوطرفہ تعلقات میں وسعت کیلئے عملی اقدامات پرزوردیا گیا۔

اس موقع پرجنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان، تاجک افواج کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے،تاجک قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

تاجک قیادت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کخلا ف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تاجک جنرل ندیم رضا کاوزارت دفاع پہنچنے پر پروقار استقبال کیا گیا،جنرل ندیم رضا کوتاجک مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنربھی پیش کیا۔

Read Comments